ہفتہ، 19 جون، 2021

شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم

سوال :

مفتی صاحب عورتیں حمل کے دوران چیک اپ کے لئے جاتی ہیں تو ڈاکٹر کبھی ان کی شرمگاہوں میں انگلی وغیرہ ڈال کر بھی چیک کرتی ہے۔ اس سے کیا غسل واجب ہو جائیگا؟
(المستفتی : محمد اسعد، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں عورت کی شرم گاہ میں چیک اپ کے لیے انگلی یا کوئی اور چیز ڈالی گئی اور اسے شہوت پیدا نہیں ہوئی تو اس سے غسل واجب نہیں ہوگا، اگر شہوت پیدا ہوگئی تو محتاط قول کے مطابق غسل واجب ہوجائے گا۔ اور اگر انزال ہوگیا تو بالاتفاق غسل واجب ہوجائے گا۔

اگر عورت باوضو ہو اور اس عمل سے شہوت پیدا نہ ہوتو وضو ٹوٹ جائے گا، اس لیے کہ جب انگلی باہر آئے گی تو اس پر نجاست ضرور لگی ہوگی اور بدن سے نجاست کا نکلنا وضو کو توڑنے والا ہے۔

(قَوْلُهُ:، وَفِي فَتْحِ الْقَدِيرِ أَنَّ فِي إدْخَالِ الْإِصْبَعِ الدُّبُرَ خِلَافًا إلَخْ) ذَكَرَ الْعَلَّامَةُ الْحَلَبِيُّ هُنَا تَفْصِيلًا فَقَالَ وَالْأَوْلَى أَنْ يَجِبَ فِي الْقُبُلِ إذَا قَصَدَ الِاسْتِمْتَاعَ لِغَلَبَةِ الشَّهْوَةِ؛ لِأَنَّ الشَّهْوَةَ فِيهِنَّ غَالِبَةٌ فَيُقَامُ السَّبَبُ مَقَامَ الْمُسَبَّبِ وَهُوَ الْإِنْزَالُ دُونَ الدُّبُرِ لِعَدَمِهَا۔ (البحر الرائق : ١/٦٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
07 ذی القعدہ 1442

7 تبصرے:

  1. اور اگر شہوت پیدا ہوجائے لیکن منی نا نکلے تب؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت مفتی صاحب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ سات بھائی اور دو بہنیں ہیں انکے والد صاحب نے گیارہ سو گز زمین جو کاشت کی تھی چھوڑی ہے اب وہ آبادی میں آ گئ ہے ان کے درمیان میں تقسیم کی کیا صورت ہوگی
    جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

      کل مال کے سولہ حصے کیے جائیں دو دو حصہ بیٹوں کو اور ایک ایک حصہ بیٹیوں کو دیا جائے۔

      واللہ تعالٰی اعلم

      حذف کریں