منگل، 27 دسمبر، 2022

لیڈیز جم خانوں سے اٹھتا ہوا سنگین فتنہ خدارا خبر لیجیے

لیڈیز جم خانوں سے اٹھتا ہوا سنگین فتنہ
              خدارا خبر لیجیے

قارئین کرام! صحت مند اور متناسب جسم ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ اور ہونا بھی چاہیے کہ حدیث شریف میں صحت مند اور طاقتور مسلمان کو کمزور مسلمان سے بہتر کہا گیا ہے۔ چنانچہ صحت مند رہنے کے لیے لوگ بہت سارے جتن کرتے رہتے ہیں، انہیں میں ایک ورزش کرنا بھی ہے۔ لہٰذا فی زمانہ ورزش کرنے کے لیے مردوں کے ساتھ ساتھ عورتیں بھی جم خانوں کا رُخ کررہی ہیں، اب اگر یہاں خواتین کے لیے علیحدہ وقت میں پردہ کی مکمل رعایت کے ساتھ کسی لیڈیز ٹرینر کی نگرانی میں ورزش کی جائے تو اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔ لیکن شہر کے کسی جم خانہ سے متعلق ایک ایسی بات سامنے آئی ہے کہ جسے سن کر ہمیں سخت صدمہ لگا۔ اس سلسلے میں ہمیں جو تحریر ملی ہے وہ ہم من وعن یہاں نقل کررہے ہیں۔
مفتی صاحب شہر میں ہو رہی ایک بہت بڑی خرافات کی طرف آپ کی توجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے شہر میں ایک نئی خرافات عام ہو چکی ہے اور لوگ اس کو برا بھی نہیں سمجھ رہے ہیں، وہ یہ کہ اپنی بہن بیٹیوں کو جم خانے میں ورزش کرنے کے لیے بھیج رہے ہیں وزن کم کرنے کے لیے، يا فٹ رہنے کے لیے۔ اور عورتیں یہ سمجھتی ہیں کہ وہاں صرف لیڈیز ہی ہیں اور بے جھجک بے پردہ ہوکر جم کرتی ہیں اور انجانے میں کسی سے کوئی حرکت بھی ہو جاتی ہے لیکن اس جم خانہ میں جو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوتے ہیں اُسکا کنٹرول کسی مرد کے ہی ہاتھ میں ہوتا ہے ایسا ہی واقعہ شہر کے کسی ایک جم خانے کا ہوا کُچھ لوگ ایک جگہ بیٹھ کر یہ دیکھ رہے تھے کے کون سی لڑکی یا کون سی عورت کیسی ورزش کر رہی ہے؟ اور اس پر غلیظ تبصرے بھی کررہے ہیں جن میں بہت ساری باتیں تھی لیکن میں آپ کو بتا نہیں سکتا ہوں آپ سے درخواست ہے اس تعلّق سے کُچھ عرض کریں۔

اس تحریر سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ شہر کے کسی لیڈیز جم خانہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوا ہے۔ لہٰذا جس جم خانہ میں کیمرہ لگا ہوا ہے وہاں خواتین کے لیے ورزش کرنا جائز ہی نہیں ہے، اس لیے کہ جم کرتے وقت وہ ایسی حالت میں ہوتی ہیں کہ اس حالت میں کسی مرد کا انہیں دیکھنا ناجائز اور حرام ہے۔ اب اگر ان کی یہ حالت کیمرہ میں قید ہوجاتی ہے تو یہ بہت بڑے فتنے کا دروازہ کھولنے والی ہے۔ اس سے بہت سارے اندیشے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ جم خانے والے معاذ اللہ کسی غلط نیت سے کیمرے لگا رہے ہیں، بلکہ وہ کسی حفاظتی نقطہ نظر سے کیمرہ لگارہے ہوں گے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ کیمرہ میں کسی کی ویڈیو آگئی اب اس کا قوی اندیشہ ہے کہ وہ کہیں بھی جاسکتی ہے۔ کیونکہ ہوسکتا کہ کیمرے کی نگرانی کرنے والے نے کوئی غلط قدم اٹھالیا۔ یا پھر آپ کے کیمرے اور سسٹم کو ہی ہیک کرلیا گیا۔ اب آپ کیا کرسکیں گے؟ عزت تو ان خواتین کی جائے گی نا؟ اسی طرح معتبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کے کہ بعض جم خانوں میں لیڈیز ممبران کا برتھ ڈے منایا جاتا ہے جس میں کیک کاٹنا اور ناچ گانے تک ہورہے ہیں۔

لہٰذا ہماری لیڈیز جم خانے والوں سے مؤدبانہ اور مخلصانہ درخواست ہے کہ پہلی فرصت میں اپنے جم خانہ سے کیمرے نکالیں، حفاظت کا کوئی اور بندوبست کریں، نیز جم خانہ میں صرف ورزش کی حد تک ہی معاملات ہوں، اس کے علاوہ اور کوئی بھی غیرشرعی سرگرمی نہ ہو، کسی کا برتھ ڈے سلیبریٹ نہ ہو، لاؤڈ-اسپیکر پر گانے بالکل نہ چلائیں، اس لیے کہ یہ ایک ایسا گناہ ہے کہ ہر سننے والے کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی ہر ایک کا گناہ ملے گا، اور جو نہیں سننا چاہتے ہیں ان کو اس سے سخت تکلیف ہوتی ہے، اور ایذائے مسلم ناجائز اور حرام کام ہے۔ لہٰذا آپ کا لاؤڈ-اسپیکر پر گانا بجانا بلاشبہ بیٹھے بیٹھے اپنی آخرت برباد کرنا ہے۔ نیز جم جانے والی خواتین سے بھی مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ بہت ضروری حالات میں ہی جم جوائن کریں، اور اس سے پہلے اس کی معلومات لے لیں کہ جم میں کیمرہ تو نہیں ہے؟ یا پھر وہاں اور کوئی غیرشرعی کام تو نہیں ہوتا؟ اگر اس طرح کی کوئی حرکت کسی جم خانہ میں ہورہی ہو وہاں بالکل نہ جائیں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے شہر کی بہن بیٹیوں کی عزت وناموس کی حفاظت فرمائے اور ہم سب کو حیا اور پاکدامنی کی زندگی گذارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

26 تبصرے:

  1. انصاری محمود27 دسمبر، 2022 کو 7:10 PM

    آمین ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. किस शहर का है

    جواب دیںحذف کریں
  3. وعلیکم السلام۔ایسے جم خانے کا نام اجاگر کیا جانا چاہیے۔۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Yes Jisne galati ki hai naam uska hi aana chahiye agar koi musalman koi galati karta hai to ham sari kom ko bura nahi bolte balke jisne galti ki hai uska hi naam lete …. To yaha par aisa na samjh O jaise baat kise hui hai social media par aate hi Sab SHAREEF ho jaate hai jaise raat k andhere me or Dino ke ujalo me kabhi gunha k Kaam kiya hi na ho bas Aise batao par gai ki maa bhano ko awaz uthana chahiye ke kuch logo ki wajha se unko taklif Kiu di jaye

      حذف کریں
  4. جزاک اللہ خیرا... جواب سے تشفی ہوئی.. حالات سن کر افسوس ہوا

    جواب دیںحذف کریں
  5. پچھلے دنوں کیمپ کے کسی علاقہ میں موجود جمخانہ میں جم کیلئے جانے والی ایک مسلم خاتون ٹیچر کی غیرمسلم ٹرینر کے ساتھ مکمل عریاں حالت میں تصویر وائرل ہوئی تھی

    جواب دیںحذف کریں
  6. بہت سی باتیں ہورہی ہیں شہر میں۔ کچھ کے بارے میں غیور افراد باخبر ہوتے ہیں تو معلوم ہو جاتی ہیں ورنہ کچھ ایسی بھی باتیں ہوسکتی ہیں کہ جس سے اہل ظرف نابلد ہوں۔
    اللہ تعالیٰ برائی کے ہر دروازے کو بند کردے۔
    آمین

    جواب دیںحذف کریں
  7. ایسے جم خانے فوری طور بند کر وا ے جاۓ

    جواب دیںحذف کریں
  8. Social media par ate hi sab ka imaan taza ho jata hai sab ka mashaAllah imaan taza hojata hi tanhi me chahe jaisa bhi waqt guzre

    جواب دیںحذف کریں
  9. ایسے مردوں پر لعنت ہے جو اپنے عورتوں کی حفاظت نہ کرپائے-
    ان کچھ چند لوگوں کی وجہ سے پورا معاشرہ بدنام ہورہا ہے-
    اللہ ان عورتوں سے پہلے گھر کے مردوں کو ھدایت نصیب کرے-

    جواب دیںحذف کریں
  10. عورتوں کا جم جانے سے بہتر کہ اپنے کام میں محنت کریں کثرت سے نوافل کا اہتمام کریں کم کھائیں اور کم آرام کریں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Bhai ye bas sunne me achha lagta hai or ye kam bas 2 ya 3 din honga or gym me kahi sare logo ko shifa milti hai ba kaida parde ke intezam me Jin bahen betio ka wazen ki wajha se rishta nahi hota jin aurto ko shugar ki pareshani ya wazan badhne se taklife hoti hai Aise logo ka apke nazar me kya karna chahiye Zara ye bhi Bata do

      حذف کریں
  11. عورتوں کے لیئے سب سے اچھی اور شرعی ورزش اپنے گھر میں ره کر پنج وقته نمازوں کا اهتمام ھے اسے پڑھکر الله سے جیسی بھی فٹنس مانگو مل جائیگی

    جواب دیںحذف کریں
  12. Bahut dukh ki baat hai 😥😥😥😥i

    جواب دیںحذف کریں
  13. السلام علیکم ۔۔حضرت میں بھی ایک اسپیشل لیڈیذ جم کی ٹرینر ہوں اور ہمارے یہاں پردے کا پورا انتظام ہے اور الحمد اللہ ہمارے جم سے بھت سارے لیڈز پروبلٹ حل ہوتا یے ۔۔۔اور کیمرا بھی نہیں ہے ۔۔۔اس طرح سے تو سب جم بد نام ہونگے ۔۔اس جم کا نام پتہ کریں'اور ایکشن لیںئ۔۔شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

      آپ کے یہاں کیمرہ نہیں ہے تو بات ہی ختم ہوجاتی ہے۔ اور مزید جن برائیوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے تو اس کا بھی خیال رکھیں۔ ان شاءاللہ آپ پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

      حذف کریں
  14. Assalamu alaikum mai bhi ledis trainer hu.... alhamdulillah humare gym me koi cc tv camera nai ...aapne jiske gym me camera dekhe h aap direct uska he naam lijiye aap gehu k sath kide na pisiye...Allah ka bahut ahesan h k humare gym me Allah ka vird hota h gym start hone se pahele or humare gym se Masha allah bahut se leadise ko faida hua h baiti hue ladkiyo ka nikah hua hoi or bahut . bimar aurto ko faida bhi hua h or alhamdulillah humera gym band hone se pahele bhi hum Allah ka zikr karke gym band krte h..aakhiri me mai ye kahena chahti hu k humare gym me khule sir koi gym nai krta h

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

      ماشاء اللہ بہت خوب

      جب آپ کے یہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہےاور نہ ہی کوئی غیرشرعی کام ہوتا ہے تو پھر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے اور نہ ہی یہاںصفائی دینی کی ضرورت ہے۔ اس لیے کہ یہ مضمون تو ان لوگوں کے لیے لکھا گیا ہے جہاںسی سی ٹی وی کیمرہ ہے یا جہاں کوئی اور غیرشرعی کام ہوتا ہے۔

      حذف کریں
  15. Very good ye jo khabar aai hai wo gairo ke yaha kam hota hai yaha or Allhamdulillah bahot se gymo k Kai Hafiz alema aurte bhi jaate hai jo Waha ka mahol deeni kar dete hai apni se hat kakhayal rakh ne ke Saath Saath

    جواب دیںحذف کریں
  16. ہر عورت کو اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی جم کرنا چاہیے
    بیشک جو باتیں لکھی گئی ہیں سچ باتیں ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  17. السلام وعلیکم حضرت، مچھلی پکڑنے کے لئے استعمال ہونے والا چارہ (سیدوڑ) کی فارمنگ کرنا پھر اسکو بیچنا کیسا ہے؟ کئی لوگ اس کاروبار کو غیر شرعئ کہتے ہیں۔ رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  18. مالیگاؤں کی امیر گھر کی عورتیں لڑکیاں کی وجہ سے ہی مالیگاؤں بدنام ہے

    جواب دیںحذف کریں
  19. امیر گھر کی لڑکیاں کالج میں کانڈ کرتی ہیں
    کبھی غریب کے گھر کی لڑکیوں میں کچھ سنا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  20. جم.خانے کا نام لکھیں کیونکہ لوگ بدگمانی کا شکار ہوجائیں گے دوسری بات آپ کی بات حق ہے تو ڈر کس بات کا , عوام ضرور ایکشن لے گی

    جواب دیںحذف کریں