پیر، 18 مئی، 2020

زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے رقم نہ ہوتو کیا کرے؟



سوال :

مفتی صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ ایک مسئلہ درپیش تھا کہ زید کے پاس سونے اور چاندی کے اتنے زیورات ہیں (زیورات کو رکھے ہوئے سال گذر چکا ہے) جس سے زید پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے، لیکن ابھی فی الحال زید کے پاس اتنی نقد رقم نہیں ہے کہ وہ اس کی زکوٰۃ ادا کر سکے۔ زید سے زیورات کوئی خریدنے بھی نہیں راضی ہے۔ تو کیا زید کسی سے قرض رقم لے کر زکوٰۃ ادا کرسکتا ہے؟ اور اگر کوئی قرض رقم بھی نہ دے تو زید کیلئے زکوٰۃ ادا کرنے کیلئے کیا حکم ہوگا؟ قرآن حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر عنداللّٰہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : محمد عاکف، مالیگاؤں)
-------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : جو شخص صاحبِ نصاب ہو اور اس کے پاس زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے مال بھی موجود ہو تو ایسے شخص کا بلاعذر زکوٰۃ نکالنے میں تاخیر کرنا درست نہیں ہے۔ اور اگر کسی کے پاس زکوٰۃ نکالنے کے لیے رقم نہ ہو اور اسے آسانی سے کہیں سے قرض مل سکتا ہو اور اس کی ادائیگی بھی آسانی سے ہوسکتی ہوتو اس کا قرض لے کر زکوٰۃ ادا کردینا بہتر ہے۔ البتہ اگر قرض بھی نہ مل رہا ہو اور زیورات فروخت بھی نہیں ہوسکتے، نیز فروخت تو ہوسکتے ہوں، لیکن موجودہ قیمت سے کم پر فروخت ہورہے ہوں تو اسے فروخت کرنا ضروری نہیں۔ بلکہ بعد میں جب بھی زکوٰۃ ادا کرنے کی استطاعت ہوجائے تب ادا کردیں۔ اسی طرح وقفے وقفے سے تھوڑی تھوڑی زکوٰۃ بھی ادا کی جاسکتی ہے۔


وتجب علی الفور عند تمام الحول حتی یأثم بتأخیرہ من غیر عذر۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ۱؍۱۷۰)

ولو لم یکن عندہ مال فأراد أن یستقرض لأداء الزکاۃ إن کان أکبر رأیہ أنہ یقدر علی قضائہ، فالأفضل الاستقراض، وإلا فلا۔ (شامي : ۳؍۱۹۲)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
24 رمضان المبارک 1441

8 تبصرے:

  1. ماشاء الله
    جزاکم اللہ خیرا کثیراً کثیرا

    جواب دیںحذف کریں
  2. السلام علیکم
    سود کے پیسہ سے گھر میں بیت الخلا بنا سکتے ہیں کیا

    جواب دیںحذف کریں
  3. Masha allah mufti sahab Allah aap kejan mal ki hifazat farmai aamin

    جواب دیںحذف کریں
  4. ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت خوب مفتی عامر عثمانی صاحب اللہ آپ کے علم میں، عمل میں برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین🤲🤲🤲🤲

    جواب دیںحذف کریں
  5. سود کے پیسے سے گھر یہ مسجد میں بیت الخلا بناسکتے ہیں۔ کیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. محترم مفتی صاحب! سود کی رقم سے گھر 🏠 میں بیت الخلا بنا سکتے ہیں'؟ والسلام

    جواب دیںحذف کریں