موبائیل کَوَر پر تصویر بنوانے اور نماز کا حکم
*موبائیل کَوَر پر تصویر بنوانے اور نماز کا حکم* سوال : مفتی صاحب آج کل موبائیل کور اپنی یا کسی سیاسی لیڈر یا کسی اور کی بھی تصویر بنوانے کا رجحان بڑھ رہا ہے، شریعت میں یہ عمل کیا حکم رکھتا ہے؟ اور تصویر جیب میں ہونے کی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین (المستفتی : محمد وارث، مالیگاؤں) ----------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : ذخیرۂ احادیث میں ایسی متعدد روایات موجود ہیں جن میں تصویر کشی کرنے والوں سے متعلق انتہائی سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، ان میں چند احادیث ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق جیسی تخلیق کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایسے لوگ ایک ذرہ، ایک دانہ یا ایک جَو ہی بناکر دکھلائیں۔ (صحیح بخاری، حدیث : 5953، 7559) حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن سب سے سخت ترین عذاب تصویریں بنانے والے لوگو...