جمعہ، 16 اگست، 2019

جنت میں کنواری اور مطلقہ عورتوں کا نکاح

*جنت میں کنواری اور مطلقہ عورتوں کا نکاح*

سوال :

مفتی صاحب جن عورتوں کی شادی ہی نہیں ہوئی ہوگی انہیں جنت میں کیا ملے گا؟
(المستفتی : محمد سعدان، مالیگاؤں)
-----------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : نکاح سے پہلے انتقال کرجانے والی اور طلاق شدہ عورتوں  کو  جنت  میں  اختیار دیا جائے گا جس مرد  کو چاہیں اپنے لیے پسند کرلیں، اگر وہ کسی کو  بھی پسند نہ کریں تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لئے مذکر حور پیدا فرمائیں اور ان کے ساتھ ان کا نکاح کردیں۔

ولو ماتت قبل ان تتزوج تخیر ایضا ان رضیت بآدمی زوجت منہ وان لم ترضی فاللہ یخلق ذکرا من الحور فیزوجھا منہ۔(مجموعۃ الفتاوی بحوالہ غرائب/فتاوی محمودیہ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
14 ذی الحجہ 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں