جمعہ، 5 فروری، 2021

غسل کے بعد دوبارہ منی نکل جائے تو؟

سوال :

محترم مفتی صاحب ! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے۔
سوال یہ ہے کہ ایک بندہ ہمبستری کے بعد غسل کرتا ہے پھر نماز کے لیے مسجد جاتا ہے اور مسجد میں طہارت خانے میں جاتا ہے اسے منی کا کچھ قطرہ غسل کے بعد نکلتا ہے تو کیا غسل فاسد ہوجاتا ہے؟ اگر غسل کے بعد منی نکلنے سے غسل فاسد ہوتا ہے تو منی کے قطرے کی مقدار کتنی ہونی چاہیے؟ جس سے آدمی پر پھر سے غسل واجب ہوتا ہے؟
(المستفتی : حافظ اطہر، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کسی شخص نے احتلام یا بیوی سے ہمبستری کے بعد پیشاب سے فراغت کے بعد غسل کرلیا، مگر ابھی سابقہ جوش باقی تھا اور غسل کے بعد منی کا خواہ ایک ہی قطرہ نکل جائے تو دوبارہ غسل واجب ہوجائے گا، لیکن اگر سابقہ جوش بالکل ختم ہوچکا تھا تو اب منی نکلنے سے  دوبارہ غسل واجب نہ ہوگا۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر سابقہ جوش باقی تھا تو دوبارہ غسل واجب ہوگا، ورنہ نہیں۔

رَجُلٌ بَالَ فَخَرَجَ مِنْ ذَكَرِهِ مَنِيٌّ إنْ كَانَ مُنْتَشِرًا عَلَيْهِ الْغُسْلُ وَإِنْ كَانَ مُنْكَسِرًا عَلَيْهِ الْوُضُوءُ. كَذَا فِي الْخُلَاصَةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/١٤)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
22 جمادی الآخر 1442

1 تبصرہ: