جمعہ، 10 مئی، 2019

روزے کی حالت میں ماہواری آجائے تو؟

*روزے کی حالت میں ماہواری آجائے تو؟*

سوال :

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ اگر روزہ کی حالت میں عورت کو ماہواری آجائے تو کیا حکم ہے؟ مفصل مدلل رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد محسن، کوپرگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کسی عورت کو افطار سے پہلے کسی بھی وقت حیض آجائے تو اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا، اور اس کے بدلہ قضاء کرنا واجب ہوگی۔ اس صورت میں اسکا کھانا پینا درست ہے، کھانے پینے سے رکے رہنا جائز نہیں ہے، فقہاء نے اس کی وجہ یہ لکھی ہے کہ اس عورت کے لئے روزہ رکھنا حرام ہے، اور کھانے پینے سے رک جانا حرام کی مشابہت ہے، اور حرام کی مشابہت اختیار کرنا بھی حرام ہے، البتہ کھلے عام نہیں کھانا چاہئے، بلکہ چھپ کر کھانا چاہئے۔

و اما فی حالۃ تحقق الحیض والنفاس فیحرم الامساک لان الصوم منھا حرام والتشبہ بالحرام حرام ۔۔۔ و لکن لا یأکلن جھرا بل سرا۔ (طحطاوی : ص: ۳۷۱)
مستفاد : کتاب الفتاوی)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
04 رمضان المبارک 1440

8 تبصرے:

  1. ناپاکی کی حالت میں روزہ رہتا ہیں کی نہیں

    مطلب روزہ ٹوٹ جاتا ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. Ramzan me agar shohar ko aurat ki talab ho or aurat ibdat me mashgool ho to aise me aadmi aurat ko ibdat se rok sakta hai

    جواب دیںحذف کریں
  3. Agar sahri karne se pahle night fail hojaye aur bina nahaye sahri karliye fajar ki namaz bhi nahi padhe subah uth kar gusal kare to is bare m kya masla rahenga

    جواب دیںحذف کریں
  4. جزاك الله خيرا واحسن الجزا

    جواب دیںحذف کریں
  5. اسی طرح اگر کسی عورت کو حیض آنا بند ہو جاۓ یعنی خون بند ہو جاۓ تو کیا وہ عورت بغیر غسل کئے سحری کھا کر روزہ رکھ سکتی ہے اور پھر بعد میں جس وقت بھی موقع ملے غسل کر سکتی ہے ؟

    جواب دیںحذف کریں