بدھ، 8 مئی، 2019

جس عورت کے سر پر بال نہ ہوں اس کے قصر کا حکم

*جس عورت کے سر پر بال نہ ہوں اس کے قصر کا حکم* 

سوال :

اگر کسی عورت کے بالکل بال نہ ہوں کسی وجہ سے، یا ہوں مگر اتنے کم کہ اس کا قصر نہ کیا جاسکتا ہو تو ایسی عورت عمرہ کی ادائیگی کے بعد کیا کرے گی؟ کس طرح اپنے بالوں کا قصر کرے گی؟
(المستفتی : محمد معاذ، مالیگاؤں)
----------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورت مسئولہ میں ایسی عورت کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ سر پر ویسے ہی قینچی چلالے، یہ قینچی چلانا اس کے لئے قصر کے قائم مقام ہوجائے گا، اور وہ احرام سے حلال ہوجائے گی۔

المرأۃ اذا کانت قرعیٰ تومر بتقریب الجلمین من رأسہا ویقام مقام التقصیر۔ (البحر العمیق ۳؍۱۷۸۶/کتاب المسائل)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
02 رمضان المبارک 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں