منگل، 4 جون، 2019

حرمین میں نمازِ عیدین پڑھنے کا حکم

*حرمین میں نمازِ عیدین پڑھنے کا حکم*

سوال :

سعودی میں دوگانہ عید الفطر کس طرح ہوتی ہے؟ حنفی مقتدی نماز عید کیسے ادا کرے گا؟
(المستفتی : عبداللہ، مالیگاؤں)
---------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : حرمین میں نمازِ عیدین زائد بارہ تکبیرات کے ساتھ ادا کی جاتی ہے، پہلی چھ تکبیرات احناف کی طرح تکبیر تحریمہ کے بعد کہی جاتی ہیں، دوسری چھ تکبیرات دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے کہی جاتی ہیں، اور ہر تکبیر میں ہاتھوں کو اٹھایا جاتا ہے۔ لہٰذا اگر کوئی حنفی حرمین میں یا کہیں اور حنبلی یا شافعی امام کے پیچھے نمازِ عید ادا کرے تو وہ تکبیراتِ عید میں بھی اس امام کی اقتداء کرے گا، یعنی امام جتنی مرتبہ زائد تکبیریں کہے گا حنفی مقتدی بھی اس کی متابعت کرے گا۔

ولو زاد تابعہ إلی ستۃ عشر لأنہ ماثور۔ (درمختار مع الشامی : ۳/۵۴)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
29 رمضان المبارک 1440

3 تبصرے: