منگل، 18 جون، 2019

حالتِ حیض، نفاس و جنابت میں قرآن مجید کی تلاوت

*حالتِ حیض، نفاس و جنابت میں قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر*

سوال :

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ حائضہ عورت تلاوت قرآن، قرآن کو مس (چھوئے) بغیر اور ذکر اذکار وغیرہ کر سکتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : ڈاکٹر عبداللہ آصف، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : حالتِ حیض، نفاس و جنابت میں قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا اور اسے چھونا جائز نہیں ہے۔ البتہ دعا والی آیات مثلاً : رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ وغیرہ کو دعا کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں، قرآن کریم کی تلاوت کی نیت سے ان کا بھی پڑھنا جائز نہیں۔ قرآن مجید کے علاوہ درود واَذکار  ناپاکی کی حالت میں پڑھ سکتے ہیں، حالتِ ناپاکی میں ان کا پڑھنا ممنوع نہیں۔

نْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقْرَأْ الْحَائِضُ وَلَا الْجُنُبُ شَيْئًا مِنْ الْقُرْآنِ۔ (سنن الترمذی، رقم : ١٣١)

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ أَنَّ فِي الْكِتَابِ الَّذِي كَتَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنْ لَا يَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلَّا طَاهِرٌ۔ (الموطأ لإمام مالک، رقم : ٥٣٤)

(وَمِنْهَا) حُرْمَةُ مَسِّ الْمُصْحَفِ لَا يَجُوزُ لَهُمَا وَلِلْجُنُبِ وَالْمُحْدِثِ مَسُّ الْمُصْحَفِ إلَّا بِغِلَافٍ مُتَجَافٍ عَنْهُ كَالْخَرِيطَةِ وَالْجِلْدِ الْغَيْرِ الْمُشَرَّزِ لَا بِمَا هُوَ مُتَّصِلٌ بِهِ، هُوَ الصَّحِيحُ. هَكَذَا فِي الْهِدَايَةِ وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى. كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ۱؍۳۸-۳۹)

(وَمِنْهَا) حُرْمَةُ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ لَا تَقْرَأُ الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ وَالْجُنُبُ شَيْئًا مِنْ الْقُرْآنِ وَالْآيَةَ وَمَا دُونَهَا سَوَاءٌ فِي التَّحْرِيمِ عَلَى الْأَصَحِّ إلَّا أَنْ لَا يُقْصَدَ بِمَا دُونَ الْآيَةِ الْقِرَاءَةُ مِثْلُ أَنْ يَقُولَ الْحَمْدُ لِلَّهِ يُرِيدُ الشُّكْرَ أَوْ بِسْمِ اللَّهِ عِنْدَ الْأَكْلِ أَوْ غَيْرِهِ فَإِنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ. هَكَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ وَلَا تَحْرُمُ قِرَاءَةُ آيَةٍ قَصِيرَةٍ تَجْرِي عَلَى اللِّسَانِ عِنْدَ الْكَلَامِ كَقَوْلِهِ تَعَالَى {ثُمَّ نَظَرَ} [المدثر: 21] أَوْ {وَلَمْ يُولَدْ} [الإخلاص: 3] . هَكَذَا فِي الْخُلَاصَةِ۔ (الفتاوی الہندیۃ : ٣٨/١)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
15 شوال المکرم 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں