ہفتہ، 10 اپریل، 2021

کیا زکوٰۃ بتاکر دینا ضروری ہے؟

سوال :

زکوٰۃ کی رقم جس کو دے رہے ہیں اس کو بتانا ضروری ہے کہ میں جو دے رہا ہوں وہ زکوٰۃ کی رقم ہے؟ حالانکہ جسے دینا ہے اگر اسے بتا دیں کہ جو رقم دی جارہی وہ زکوٰۃ کی ہے تو وہ نہیں لے گا جبکہ وہ اس کا مستحق ہے۔ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : وکیل بھائی، مالیگاؤں)
-----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : ایسا شخص جو صاحبِ نصاب نہ ہو تو اسے زکوٰۃ دے سکتے ہیں، اور ضروری نہیں ہے کہ  زکوٰۃ کی رقم مستحق زکوٰۃ کو بتاکر دی جائے۔ بلکہ نہ بتانا بہتر ہے۔ معلوم ہونا چاہیے کہ زکوٰۃ کی نیت سے تحفہ، ہدیہ، عید بونس یا عیدی وغیرہ کہہ کر بھی مستحق زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی رقم دی جاسکتی ہے۔

وَمَنْ أَعْطَى مِسْكِينًا دَرَاهِمَ وَسَمَّاهَا هِبَةً أَوْ قَرْضًا وَنَوَى الزَّكَاةَ فَإِنَّهَا تُجْزِيهِ، وَهُوَ الْأَصَحُّ هَكَذَا فِي الْبَحْرِ الرَّائِقِ نَاقِلًا عَنْ الْمُبْتَغَى وَالْقُنْيَةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/١٧١)

ولو دفعها إلى صبيان أقربائه برسم عيد أو إلى مبشر أو مهدي الباكورة جاز۔ (طحطاوی علی المراقی الفلاح  : ٧٧٥)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
27 شعبان المعظم 1442

4 تبصرے:

  1. مفتی صاحب مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ
    روزہ کی حالت میں کرونا ویکسین کیسا ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. انجیکشن خواہ کرونا کا مدافعتی ہو یا عام بیماریوں کا ہو اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

      واللہ تعالٰی اعلم

      حذف کریں
  2. روزہ کی حالت میں کرونا ویکسین لگوانا درست ہے

    جواب دیںحذف کریں