منگل، 13 اپریل، 2021

کھجور نہ ہو تو کس چیز سے افطار کریں؟

سوال :

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ اگر کھجور نہیں ہے تو کیا نمک سے روزہ افطار کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر کس چیز سے روزہ افطار کیا جائے؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : محمد ابراہیم، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جو شخص روزہ افطار کرے تو اسے چاہئے کہ وہ کھجور سے افطار کرے کیونکہ کھجور باعث برکت ہے اور اگر کوئی شخص کھجور نہ پائے تو پانی سے افطار کرے کیونکہ پانی پاک کرنے والا ہے۔

اہل علم نے کھجور سے  افطار کرنے کو مسنون و مستحب قرار دیا ہے، نمک پر افطار کرنے کی بات بے اصل معلوم ہوتی ہے، احادیث میں کہیں اس کا ذکر نہیں ہے، مذکورہ حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ کھجور نہ ہو تو پانی سے افطار کرنا چاہئے۔

وعن سلمان بن عامر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا أفطر أحدكم فليفطر على تمر فإنه بركة فإن لم يجد فليفطر على ماء فإنه طهور " . (رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
16 شعبان المعظم 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں