بدھ، 21 اپریل، 2021

نماز پڑھتے ہوئے کسی اور سے آیت سجدہ سن لے

سوال :

مفتی صاحب فجر کی نماز میں پہلی رکعت میں امام صاحب نے آیتِ سجدہ تلاوت کی اب جو اس وقت سنت نماز ادا کر رہے ہیں تو ان کو نماز کے بعد سجدہ کرنا ہوگا یا نہیں؟ براہ کرم رہبری فرمائیں۔
(المستفتی : وسیم بھائی، منماڑ)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا تھا اسی دوران اس نے کسی دوسرے شخص سے آیتِ سجدہ سنی تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ نماز میں سجدۂ تلاوت نہیں کرے گا بلکہ نماز سے فارغ ہوکر سجدہ کرے گا، اور اگر اس نے نماز میں سجدہ کرلیا تو یہ سجدہ کافی نہ ہوگا، بعد میں اس کا دوہرانا ضروری ہوگا۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جن لوگوں نے سنت پڑھتے ہوئے امام صاحب سے آیتِ سجدہ سن لی ہے تو اب ان پر نماز کے بعد سجدۂ تلاوت ادا کرنا واجب ہے۔

(وَلَوْ سَمِعَ الْمُصَلِّي) السَّجْدَةَ (مِنْ غَيْرِهِ لَمْ يَسْجُدْ فِيهَا) لِأَنَّهَا غَيْرُ صَلَاتِيَّةٍ (بَلْ) يَسْجُدُ (بَعْدَهَا) لِسَمَاعِهَا مِنْ غَيْرِ مَحْجُورٍ (وَلَوْ سَجَدَ فِيهَا لَمْ تُجْزِهِ) لِأَنَّهَا نَاقِصَةٌ لِلنَّهْيِ فَلَا يَتَأَدَّى بِهَا الْكَامِلُ (وَأَعَادَهُ) أَيْ السُّجُودَ لِمَا مَرَّ، الخ (دُونَهَا) أَيْ الصَّلَاةِ الخ۔ (شامی : ٢/١١٣)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
08 رمضان المبارک 1442

2 تبصرے:

  1. ایک دعا نے سال کے وقت یہ آئی کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے دوسرے صحابہ سے پہ کہا کہ آؤ نئے سال کی دعا پڑھیں کیا نیا سال کے وقت یہ دعا پڑھنا چاہیے یا ایسا کہیں ہے کیا کہ صحابہ نے عسوی سال کے وقت پڑھا ہو

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. سرچ باکس میں سرچ کریں نئے سال، اس میں یہ مسئلہ موجود ہے۔

      حذف کریں