ہفتہ، 15 جنوری، 2022

مرحوم کی تصویر پر پھول چڑھاکر برسی یا جنم دن منانا

سوال :

مرحومین کی تصویروں پر پھول ہار چڑھاکر یوم پیدائش و یوم وفات منایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ تفصیلی مسئلہ بتائیں۔
(المستفتی : حافظ حسان، دھولیہ)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : مرنے والا خواہ ہندو ہو یا مسلم اس کی برسی یا جنم دن منانا اور اس کی تصویر پر پھول ہار چڑھانا یہ غیرمسلموں کا طریقہ ہے۔ مسلمانوں کے لیے ایسا کرنا ناجائز اور حرام ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی نے ایسا کرلیا ہے تو اس پر توبہ و استغفار اور آئندہ اس عمل سے دور رہنا ضروری ہے۔ مسلمانوں کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ اپنے مسلمان مرحومین کے لیے کسی دن یا تاریخ کی تعیین کے بغیر دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کرتے رہیں۔ اور غیرمسلم مرنے والوں کی اچھی عادتوں اور ان کے اچھے کارناموں کو بیان کرنا اور ان کی سراہنا کرنا جائز ہے۔

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :  مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ۔ (سنن ابی داؤد، رقم : ٤٠٣١)

(وعَنْهُ) : أيْ عَنِ ابْنِ عُمَرَ (قالَ : قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ (مَن تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ) : أيْ مَن شَبَّهَ نَفْسَهُ بِالكُفّارِ مَثَلًا فِي اللِّباسِ وغَيْرِهِ، أوْ بِالفُسّاقِ أوِ الفُجّارِ أوْ بِأهْلِ التَّصَوُّفِ والصُّلَحاءِ الأبْرارِ. (فَهُوَ مِنهُمْ) : أيْ فِي الإثْمِ والخَيْرِ۔ (مرقاۃ المفاتيح : ٧/٢٧٨٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
10 جمادی الآخر 1443

3 تبصرے: