*انصاری برادری کی حقیقت* سوال : محترم جناب مفتی صاحب! عام طور پر ہمارے شہر میں جو یوپی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ہیں وہ اپنے نام کے ساتھ "انصاری" نسبت لگاتے ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے واضح فرمادیں۔(کیونکہ بعض مرتبہ کچھ لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ انصارِ مدینہ سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے انصاری لگاتے ہیں) نیز نسبت کے بارے میں اگر کوئی شخص جھوٹ بولے تو اس کا کیا حکم ہے؟ (المستفتی : افضال احمد ملی، مالیگاؤں) ------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : مؤرخین نے ہندوستان کے مسلمانوں کو تین طبقات میں تقسیم کیا۔ مسلمانوں کا ایک طبقہ وہ ہے جو بیرونی بادشاہوں کے ساتھ یا پھر تجارت اور تبلیغ دین کی غرض سے آیا اور ہندوستان میں ہی رہائش پذیر ہوگیا جن میں مغل، پٹھان، سیّد اور شیخ ہیں۔ دوسرے طبقے کے مسلمان وہ ہیں جو ہندوؤں کی بڑی ذاتوں سے مسلمان ہوئے تھے مثلاً راجپوت، کسان، اور دوکاندار وغیرہ، یہ کشتری کہلاتے تھے۔ اور تیسرے طبقے میں مسلمان وہ ہیں جو ہندوؤں کی چھوٹی برادری سے مسلمان ہوئے۔ برصغیر میں اس طبقے کے مسلمان زیادہ ہیں، یعنی ہنرمند اور پیشہ ور اف...