سوال : خواتین کا حیض کے دوران پیڈ (sanitary pad/napkin) جو عموماً میڈیکل یا دوکان پر دستیاب ہوتا ہے، استعمال کرنا شرعاً کیسا ہے؟ بعض خواتین پیڈ استعمال کرنے کے بعد اسے دھو کر پھینکنے کی تلقین کرتی ہیں، بعض خواتین اس کا استعمال غلط قرار دیتی ہیں کیونکہ اس میں خون جم جاتا ہے۔ اس کے مقابلے کپڑے کا استعمال بتایا جاتا ہے جبکہ کپڑے کا استعمال آسان نہیں ہوتا بلکہ دماغ مستقل شک و شبہ میں مبتلا رہتا ہے، ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ استعمال شدہ پیڈ کو کس طرح اور کہاں پھیکنا چاہیے؟ کیوں کہ بعض خواتین کا ماننا ہے کہ چونکہ پیڈ پر خون ہوتا ہے تو جن و شیاطین سے شر انگیزی کا امکان ہوتا ہے۔ (المستفتی : مصدق احمد، مالیگاؤں) ---------------------------------------- بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب وباللہ التوفيق : عورتوں کے لئے حیض اور نفاس کے ایام میں اپنے خاص مقام پر کوئی ایسی چیز رکھنا سنت ہے جو کپڑوں کو ملوث ہونے سے بچائے رکھے، اب یہ کپڑا ہو، روئی ہو یا موجودہ دور میں خاص اسی مقصد سے بنائے گئے پیڈ ہوں، سب کا استعمال شرعاً جائز اور درست ہے۔ اب رہا ان کو ضائع کرنے کا مسئلہ تو اس سلسلے میں پیڈ کی بہ...