بدھ، 23 ستمبر، 2020

ماہواری کے ایام میں بناؤ سنگھار کرنا

سوال :

مفتی صاحب! حیض کی حالت میں عورتوں کا بناؤ سنگھار کرنا مثلاً مہندی وغیرہ لگانا کیسا ہے؟ شرعاً اس میں کوئی قباحت تو نہیں ہے؟
(المستفتی : محمد آمین، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : قرآنِ کریم کے بیان کے مطابق حیض کی حالت میں عورت سے صرف صحبت یعنی دخول کرنا جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بوس وکنار وغیرہ کرنے میں حرج نہیں۔ لہٰذا شوہر کو خوش کرنے کے لیے بیوی بناؤ سنگھار کرے مثلاً مہندی وغیرہ لگائے تو اس میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مستحسن عمل ہے۔

قال اللہ تعالیٰ : وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ ۖ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ ۖ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّىٰ يَطْهُرْنَ ۖ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ۔ (سورۃ البقرة، آیت : 222)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
05 صفر المظفر 1442

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں