جمعہ، 2 اکتوبر، 2020

چھپکلی پانی کی ٹنکی میں گر کر پھول پھٹ جائے؟

سوال :

گھروں میں جو پانی کی ٹانکی رکھی ہوتی ہے اگر اس میں چھپکلی گر کر پھول پھٹ کر ختم ہو جائے اور گھر والوں نے اس وقت دیکھا جب کہ ایک پیر رہ گیا تو پھر پانی کیا حکم ہوگا اور اگر ناپاک ہے تو کتنے دنوں کی نماز دہرانا ہے
(المستفتی : محمدزید، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر چھوٹی چھپکلی جو عام طور پر گھروں میں رہتی ہے، پانی میں مرکر پھول پھٹ جائے اور اس کے اجزاء پانی میں مل جائیں تو پانی ناپاک تو نہ ہوگا، اس لئے کہ اس میں دمِ سائل یعنی بہنے والا اور ناپاک خون نہیں ہوتا۔ البتہ ایسے پانی کا پینا مکروہِ تحریمی ہے، اس لئے کہ چھپکلی کا کھانا حلال نہیں ہے، اور مذکورہ پانی پینے سے اس کے اجزاء پیٹ میں چلے جانے کا عین امکان ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں ٹانکی کا پانی خالی کرلیا جائے اور جو برتن اس پانی سے دھوئے ہوں احتیاطاً اسے بھی دھو لیا جائے، تاہم وضو اور نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔

وَيَسْتَوِي الْجَوَابُ بَيْنَ الْمُتَفَسِّخِ وَغَيْرِهِ فِي طَهَارَةِ الْمَاءِ وَنَجَاسَتِهِ، إلَّا أَنَّهُ يُكْرَهُ شُرْبُ الْمَائِعِ الَّذِي تَفَسَّخَ فِيهِ؛ لِأَنَّهُ لَا يَخْلُو عَنْ أَجْزَاءِ مَا يَحْرُمُ أَكْلُهُ۔ (بدائع الصنائع : ۱/۲۳۲)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
14 صفر المظفر 1442

2 تبصرے:

  1. ماشاءاللہ بہت تسلی بخش جواب ملا

    جواب دیںحذف کریں
  2. سوال: بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ٹنکی کے اندر چھپکلی چلی جاتی ہے اور بیٹ کر دیتی ہے تو کیا پانی نجس ہو جائے گا

    جواب دیںحذف کریں