منگل، 25 دسمبر، 2018

وتر میں اللہ اکبر کہتے وقت نظر کہاں رکھے؟

*وتر میں اللہ اکبر کہتے وقت نظر کہاں رکھے؟*

سوال :

مفتی صاحب وتر کی نماز میں دعائے قنوت سے پہلے اللّٰہ اکبر کہتے وقت نظر کہاں رکھنا چاہیے؟ رہنمائی فرمائیں، جزاکم اللہ خیر
(المستفتی : ضیاء الرحمن، مالیگاؤں)
----------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : نماز میں خشوع وخضوع برقرار رکھنے کے لئے مستحب ہے کہ حالتِ قیام میں سجدہ کی جگہ نظر رکھی جائے، تکبیر تحریمہ، قومہ اورقنوت سے پہلے والی تکبیر میں بھی قیام کی حالت ہی پائی جاتی ہے، لہٰذا قنوت سے پہلے تکبیر کہتے وقت نظر سجدہ کی جگہ ہی رکھی جائے گی۔

ومنہا نظر المصلی سواء کان رجلاً أو إمرأۃً إلی موضع سجودہ قائماً حفظاً لہ عن النظر إلی ما یشغلہ عن الخشوع، ونظرہ إلی ظاہر القدم راکعاً وإلی أرنبۃ أنفہ ساجداً وإلی حجرہ جالساً۔ (المراقي) ویفعل ہذا ولو کان مشاہداً للکعبۃ علی المذہب۔ (بدائع الصنائع : ۱؍۵۰۳)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
18 ربیع الآخر 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں