ہفتہ، 2 جنوری، 2021

کالے رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں کا برقع پہننا

سوال :

کیا عورت برقعے کیلئے کالے رنگ کے علاوہ کوئی دوسرا کلر کا برقع استعمال کرسکتی ہے اس پر کوئی ڈیزائن نہ بنی ہو؟ شریعت میں کالے رنگ کے علاوہ دوسرے رنگ کے برقعے پہننے کی اجازت ہے؟ جواب مفصل تحریر فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔
(المستفتی : قاری زبیر، مالیگاؤں)
-----------------------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : برقع کا رنگ کالا ہونا ضروری نہیں ہے، بلکہ دیگر رنگوں کا برقع جو بھڑکیلا اور شوخ نہ ہو وہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ البتہ برقع کے لیے کالا رنگ زیادہ موزوں ہے، کیونکہ برقع کا مقصد ستر ہے اور ستر کے لیے سیاہ رنگ زیادہ مفید ہے۔ نیز صحابیات رضی اللہ عنہن سے کالے رنگ کا ہی جلباب پہننا ثابت ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ کالے رنگ کا برقع استعمال کیا جائے کہ اسی میں احتیاط ہے۔

وأخرج عبد الرزاق وجماعة عن أم سلمة قالت : لما نزلت هذه الآية يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلابِيبِهِنَّ خرج نساء الأنصار كان على رؤوسهن الغربان من السكينة وعليهن أكسية سود يلبسنها۔ (روح المعاني : ۲۲/۱۲۸)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
17 جمادی الاول 1442

1 تبصرہ: