اتوار، 31 اکتوبر، 2021

حقہ پینے کا شرعی حکم

سوال :

مفتی صاحب ! ایک سوال دریافت کرنا تھا کہ کیا حُقّہ پینا جائز ہے؟ موجودہ دور میں حقے کے الگ الگ فلیورز ملتے ہیں ان فلیورز کے بنانے میں مختلف قسم کے سینٹ اور فلاورز استعمال کیے جاتے ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟
(المستفتی : حافظ بلال، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : جس حقہ میں نشہ آور چیزیں نوش کی جاتی ہیں اس کا استعمال تو بلاشبہ ناجائز اور حرام ہے۔ اور جس حقہ میں صرف تمباکو ہو اس کا پینا مضر صحت ہونے کی وجہ سے مکروہ اور ممنوع ہے۔ اور اگر اس میں نشہ آور یا مضر صحت کوئی شئے نہ ہوتو اس کا استعمال جائز ہوگا۔ چنانچہ سوال نامہ میں بیان کیے گئے ان فلیور والے حقوں میں کوئی نشہ آور یا مضر صحت شئے نہ ہوتو ان کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔ لیکن اس بات کا اندیشہ بھی ہے کہ بغیر نشے والا حقہ کہیں پینے والے کو نشہ والے یا پھر مضر صحت حقے تک نہ پہنچادے، لہٰذا بہتر یہ ہے کہ ایسے حقے کے استعمال سے بھی احتراز کیا جائے۔

(قَوْلُهُ فَيُفْهَمُ مِنْهُ حُكْمُ النَّبَاتِ) وَهُوَ الْإِبَاحَةُ عَلَى الْمُخْتَارِ أَوْ التَّوَقُّفُ. وَفِيهِ إشَارَةٌ إلَى عَدَمِ تَسْلِيمِ إسْكَارِهِ وَتَفْتِيرِهِ وَإِضْرَارِهِ۔ (شامی : ٦/٤٦١)

وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ۔ (سورہ بقرہ، آیت : ١٩٥)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
24 ربیع الاول 1443

3 تبصرے: