سوال :
کیا یہ بات درست ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں؟ یعنی سب کے جوڑے پہلے سے طے ہیں، کیا یہ حدیث ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : خلیل ڈی فارم، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : "جوڑے آسمان پر بنتے ہیں" ان الفاظ کے ساتھ قرآن مجید کی کوئی آیت یا حدیث نہیں ہے۔ لہٰذا اس جملہ کو قرآن کی آیت یا حدیث کا ترجمہ نہ سمجھا جائے۔
معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کے وجود میں آنے سے پہلے ہی اللہ تعالٰی نے دنیا میں آنے والی تمام مخلوق کے حالات کو اپنی کتاب لوح محفوظ میں لکھ دیا ہے، جس میں ازدواجی رشتے بھی شامل ہیں۔ لہٰذا سوال نامہ میں مذکور جملہ معنی کے اعتبار سے درست ہے اور اسے بیان بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ بات سمجھ لی جائے کہ یہ کوئی الگ فیصلہ نہیں ہے۔ بلکہ دیگر مقدرات کی طرح یہ بھی ایک مقدر ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی لکھ رکھا ہے۔
عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : كَتَبَ اللَّهُ مَقَادِيرَ الْخَلَائِقِ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِخَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ، قَالَ : وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ۔ (صحیح المسلم، رقم : ٢٦٥٣)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
19 رجب المرجب 1443
اس آیات کاکیا مطلب ہے
جواب دیںحذف کریںوخلقنکم ازواجا
کا معنی کیا ہے
یہاں ازواجا سے مراد جوڑے یعنی مذکر مؤنث پیدا کیے۔ یہ مراد نہیں ہے کہ فلاں مرد کے لیے فلاں عورت کو بیوی متعین کردیا۔
حذف کریںواللہ تعالٰی اعلم
سلام مسنون بہت شاندار انداز ہے مفتی صاحب آپ کا
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ
جواب دیںحذف کریںبہت اچھے انداز سے جواب دیا جزاک اللہ خیرا
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںاگر آپ کا کوئی ایسا گروپ ہو جو مسئلے مسائل اور سوال جواب سے متعلق ہو برابرائے مہربانی مجھے ایڈ کرلیں ٩٠٢٧٩٦٦٦١۴ یہ میرا وہاٹس اپ نمبر ہے
نمبر کی تصحیح کرلیں ٢٧ کے بجائے ٢٨ کرلیں
حذف کریں