پیر، 14 جنوری، 2019

معذورشخص کا کرسی درمیان صف میں رکھنا یا بیٹھنا

*معذورشخص کا کرسی درمیان صف میں رکھنا یا بیٹھنا*

سوال :

معذور شخص کا نماز باجماعت میں صف کے درمیان بیٹھ کر یا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
(المستفتی : محمد معین، مالیگاؤں)
----------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق :  کرسی پر یا زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص درمیان صف میں بھی مل کر نماز پڑھ سکتا ہے، اس کے لئے صف کے کنارے اخیر میں نماز پڑھنا  ضروری نہیں، اس لئے کہ درمیان صف میں نماز پڑھنے کی وجہ سے صف میں جو انقطاع ہوتا ہے وہ ظاہری ہے، حقیقی نہیں۔ البتہ اگر صف میں خالی جگہ رہ جانے  کا اندیشہ نہ ہو تو بہتر یہی کہ کرسی پر یا بیٹھ کر نماز پڑھنے والا صف کے کنارے ہی نماز پڑھے۔

والأفضل أن یقف في الصف الآخر إذا خاف إیذاء أحد ۔ (شامی : ۲؍۳۱۰)

عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ  أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَقِيمُوا الصُّفُوفَ، وَحَاذُوا بَيْنَ الْمَنَاكِبِ، وَسُدُّوا الْخَلَلَ، وَ" فِیْہِ" وَمَنْ وَصَلَ صَفًّا وَصَلَهُ اللَّهُ، وَمَنْ قَطَعَ صَفًّا قَطَعَهُ اللَّهُ ۔ (سنن ابی داؤد، حدیث نمبر666)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
08 جمادی الاول 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں