پیر، 14 جنوری، 2019

غیرصحابی کے لیے رضی اللہ عنہ کا استعمال

*غیرصحابی کے لیے رضی اللہ عنہ کا استعمال*

سوال :

محترم مفتی صاحب ترضیہ کا صیغہ غیر صحابی کے نام کے ساتھ استعمال کرنا کیسا ہے؟ بہت سے حضرات حضرت عمر بن عبدالعزیز اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمھم اللہ کے ناموں کے ساتھ کرتے ہیں ۔
(المستفتی : محمد ابراہیم، مالیگاؤں)
---------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : ترضیہ "رضی اللہ عنہ" (اللہ اس سے راضی ہو) ایک دعائیہ کلمہ ہے، جو ہر دین دار مسلمان کو بطور دعا کہا جاسکتا ہے، لیکن فقہاء نے صحابہ کرام اور بزرگانِ دین کے درمیان فرق کرنے کے لیے صحابہ کرام کے لیے ترضیہ "رضی اللہ عنہ" اور بزرگانِ دین کے لیے تراحم "رحمۃ اللہ علیہ " تجویز کیا ہے، لہٰذا اس فرق  کا خیال رکھتے ہوئے غیرصحابی کے لیے "رضی اللہ عنہ" کا استعمال نہ کرنا بہتر ہے،  کیونکہ اس سے اُس کے صحابی ہونے کا شبہ ہوتا ہے۔

تاہم اگر کوئی غیرصحابی مثلاً حضرت عمر ابن عبدالعزیز اور امام ابوحنیفہ رحمھم اللہ وغیرھم کو صحابی نہ سمجھتے ہوئے ان کے لئے "رضی اللہ عنہ" اِستعمال کرلے، تو شرعاً اُس پر کوئی گناہ نہیں ہے۔

قولہ یستحب الترضی للصحابة لانہم کانوا یبالغون فی طلب الرضا من اللہ تعالیٰ ویجتہدون فی فعل مایرضیہ ویرضون بمایلحقہم من الابتلاء من جہة اشدالرضا فہؤلاء احق بالرضا وغیرہم لایلحق ادناہم ولوانفق مل ء الارض ذہبا…زیلعی…(شامی : ٥٣٢/٥)

والتراحم للتابعین ومن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الاخیار وکذا یجوزعکسہ للترحم للصحابة والترضی للتابعین ومن بعدہم علی الراجح ذکرہ الکرمانی وقال زیلعی الاولی ان یدعوا للصحابة بالترضی وللتابعین بالرحمة ولمن بعدہم بالمغفرة والتجاوز۔(درمختارعلی ہامش الشامی : ٥٣٢/٥)

یستحب الترضي والترحم علی الصحابۃ والتابعین، فمن بعدہم من العلماء والعباد وسائر الأخیار، فیقال: رضي اللّٰہ عنہ، أو رحمہ اللّٰہ ونحو ذٰلک۔ وأما ما قالہ بعض العلماء: إن قولہ: رضي اللّٰہ عنہ مخصوصٌ بالصحابۃ، ویقال في غیرہم: رحمہ اللّٰہ فقط، فلیس کما قال، ولا یوافق علیہ؛ بل الصحیح الذي علیہ الجمہور استحبابہ، ودلائلہ أکثر من أن تحصر۔ فإن کان المذکور صحابیًا ابن صحابي قال: قال ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما، وکذا ابن عباس، وابن الزبیر، وابن جعفر، وأسامۃ بن زید ونحوہم، یشملہ وأباہ جمیعًا۔ (کتاب الأذکار للنووي، باب الصلاۃ علی الأنبیاء واٰلہم تبعًا لہم صلی اللّٰہ علیہ وسلم / فصل: یستحب الترضي والترحم علی الصحابۃ والتابعین ۱۶۰/بحوالہ کتاب النوازل)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
08 جمادی الاول 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں