بدھ، 9 جنوری، 2019

اگر پہلی رکعت میں سورۂ ناس پڑھ لے تو کیا کرے؟

*اگر پہلی رکعت میں سورہ ناس پڑھ لے تو کیا کرے؟*

سوال :

اگر کوئی شخص چار رکعت سنت یا فرض میں پہلی رکعت میں سورہ ناس پڑھ لے تو بقیہ رکعت میں کون سی سورۃ پڑھے گا؟
اور اگر کوئی شخص پہلی رکعت میں سورہ فلق پڑھ لے تو بقیہ رکعتیں کیسے پڑھے گا؟
(المستفتی : مولانا اشفاق، پونے)
----------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : قرآن کریم قصداً خلافِ ترتیب پڑھنا مکروہ ہے، لیکن اگر کوئی بے اختیار پہلی رکعت میں سورۂ ناس پڑھ لے، تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ بقیہ رکعتوں میں بھی سورۂ ناس ہی پڑھے گا، کیونکہ نماز میں ایک سورۃ کو دوبارہ اور سہ بارہ پڑھنا، منکوس اور اُلٹا قرآن پڑھنے سے بہتر ہے۔

لہٰذا سوال نامہ کی پہلی صورت میں اگر فرض نماز ہے تو اس کی دوسری رکعت میں بھی سورۂ ناس پڑھی جائے گی، اور اگر چار رکعت والی سنت نماز ہے تو اس کی بقیہ تینوں رکعتوں میں سورہ ناس ہی پڑھنا ہوگا۔

سوال نامہ کی دوسری صورت میں دوسری رکعت میں سورۂ ناس پڑھنے کے بعد بقیہ رکعتوں میں بھی سورہ ناس ہی دوہرائی جائے گی۔

وإن قرأ في رکعۃ سورۃ وفي الثانیۃ ما فوقہا أو فعل ذلک في رکعۃ فھو مکروہ ، وإن وقع ہذا من غیر قصد بأن قرأ في الأولی (قل أعوذ برب الناس) یقرأ في الثانیۃ ہذہ السورۃ أیضًا ۔ (فتح القدیر :۱/۳۵۲)

فإن اضطر بأن قرأ في الأولی : قل أعوذ برب الناس أعادہا في الثانیۃ إن لم یختم القرآن في رکعۃ ۔ (البحر الرائق : ۲/۵۷)

أما بلا قصد بأن قرأ في الأولی :قل أعوذ برب الناس یکررہا في الثانیۃ ، لأن التکرار أہون من القراء ۃ منکوسًا ۔ (شامی : ۲/۲۶۸، باب صفۃ الصلاۃ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
03 جمادی الاول 1440

6 تبصرے:

  1. فرض کی پہلی رکعت میں سورة ناس پڑھلی تو سجدہ سہو ہوگا یا نہیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. سجدۂ سہو کیوں ہوگا؟ بالترتيب قرآن پڑھنا سنت ہے واجب نہیں۔ لہٰذا قصداً یا غلطی سے خلافِ ترتیب ہوجائے تو سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔ اگر سجدۂ سہو واجب ہوتا تو جواب میں اس کا بطور خاص ذکر ہوتا۔

      حذف کریں
    2. اگر قرآن کی ترتیب بدل گی مطلب پہلی رکعت میں قل ناس اور پھر قل احد تو نماز ہو جاتی ہے

      حذف کریں
    3. نماز تو ہوجائے گی، لیکن قصداً ایسا کرنا مکروہ ہے، لہٰذا دوسری رکعت میں بھی سورہ ناس ہی پڑھی جائے۔

      حذف کریں
  2. الحمدللہ
    اللہ أپ کو بھترین جواب کا بھترین اجر دے

    جواب دیںحذف کریں
  3. اگر سورہ بقرہ کی شروعات کی آیت پڑھ لی جائے تو ؟

    جواب دیںحذف کریں