پیر، 5 جولائی، 2021

غیرمسلم کو قرآن مجید دینے کا حکم

سوال :

ایک غیرمسلم عورت قرآن شریف مانگ رہی ہے کیا اس کو قرآن مجید دے سکتے ہیں؟ وہ بول رہی ہے کہ ہم روزآنہ نہا کر پڑھیں گے۔ اطمینان بخش جواب دیں مہربانی ہوگی۔
(المستفتی : نبیل احمد، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں اگر اس غیرمسلم عورت کے بارے میں اس بات کا یقین یا غالب گمان ہے کہ وہ قرآنِ کریم کا مکمل احترام کرے گی اور اس سے ہدایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، نیز وہ یہ بھی کہہ رہی ہے کہ وہ اسے غسل کرکے پڑھے گی تو پھر اسے قرآن مجید دینا جائز ہے۔

قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى : أُعَلِّمُ النَّصْرَانِيَّ الْفِقْهَ وَالْقُرْآنَ لَعَلَّهُ يَهْتَدِي، وَلَا يَمَسُّ الْمُصْحَفَ، وَإِنْ اغْتَسَلَ ثُمَّ مَسَّ لَا بَأْسَ، كَذَا فِي الْمُلْتَقَطِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ٥/٣٢٣)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
23 ذی القعدہ 1442

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

پولیو ڈوز کا شرعی حکم