بدھ، 7 جولائی، 2021

ہاتھ پر پٹی ہوتو غسل کیسے کرے؟

سوال :

مفتی صاحب! زید کا ہاتھ زخمی ہے جس پر پٹی بندھی ہوئی ہے اور اسی حالت میں اسے احتلام ہوگیا۔ اب جبکہ وہ نماز پڑھنا چاہتا ہے اس صورت میں وہ نماز کیسے پڑھے؟ آیا وہ غسل کی نیت سے تیمم کرے یا کوئی اور صورت ہے؟
(المستفتی : سراج احمد، مالیگاؤں)
-----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں غسل کرتے وقت زید پٹی پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کر باقی اعضاء کو دھولے، پھر غسل سے فارغ ہونے کے بعد پٹی سے تھیلی اتار کر پوری پٹی پر گیلا ہاتھ پھیر لے، یعنی پوری پٹی پر مسح کرلے، اس طرح غسل ہوجائے گا۔ غسل کی قدرت ہونے کے باوجود تیمم کرنا جائز نہیں۔

وَإِنَّمَا يَمْسَحُ إذَا لَمْ يَقْدِرْ عَلَى غَسْلِ مَا تَحْتَهَا وَمَسَحَهُ بِأَنْ تَضَرَّرَ بِإِصَابَةِ الْمَاءِ أَوْ حَلَّهَا. هَكَذَا فِي شَرْحِ الْوُقَايَةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/٣٥)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
25 ذی القعدہ 1442

1 تبصرہ:

  1. السلام وعلیکم حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ابھی اکثر کالے جانوروں میں کان پر ایک لیبل لگا آرہا ہے اور کان میں جس طرح عورتیں کان میں زیور پہنتی ہے بلکل اسے طرح جانور کے کان میں لگا ہوا ہے تو اس جانور کی قربانی درست ہوگی یا نہیں

    جواب دیںحذف کریں