بدھ، 13 فروری، 2019

کبیٹ کھانا کیسا ہے؟

کبیٹ کھانا کیسا ہے؟

سوال :

مفتی صاحب کبیٹ (پھل) کھانا کیسا ہے؟ بہت سے لوگ اسے کھانے سے اعتراض کرتے ہیں۔
(المستفتی : نسیمی ریحان، مالیگاؤں)
----------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : شریعتِ مطہرہ کا یہ واضح اور مسلّم اصول ہے کہ نباتات یعنی زمین سے اُگنے والی جتنی چیزیں ہیں وہ سب پاک اور حلال ہیں، اور ان کا کھانا بھی درست ہے۔ سوائے ان نباتات کے جو زہریلی اور مہلک ہوں یا جو نشہ آور ہوں، ان کا کھانا جائز نہیں ہے۔

کبیٹ بھی زمین سے اُگنے والا ایک پھل ہے جو نہ تو زہریلا اور مہلک ہے اور نہ ہی اس میں نشہ ہے، لہٰذا اس کا کھانا بلا کراہت و بلاتردد جائز ہے۔

عوام الناس کے اعتراض کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے، عوام نے کبیٹ کے متعلق عجیب و غریب قصے گھڑ لیے گئے ہیں جن کا ذکر کسی بھی معتبر بلکہ غیرمعتبر کتابوں میں بھی نہیں ملتا، لہٰذا ایسے لوگوں کی تردید کی جائے اور انہیں صحیح مسئلے سے آگاہ کیا جائے۔

قال اللہ تعالٰی : یا ایھا الذین آمنوا کلوا من طیبات ما رزقنٰکم ۔ (البقرہ:۱۷۲)

الأصل في الأشیاء الإباحۃ۔ (قواعد الفقہ : ۵۹)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
08 جمادی الآخر 1440

1 تبصرہ:

  1. اس سوال کا جواب تفصیل سے بیان کریں بڑی مہربانی ہوگی۔
    سوال: موبائیل کے کچھ Apps ہیں جن کا نام Google pay اور phone pe ہے۔ جس کےذریعے سے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں پیسہ transfer کرنے سے ایک scratch card ملتا ہے جس میں کچھ رقم ملتی ہے اور کبھی نہیں بھی ملتی ہے۔ اور کسی کو ممبر بنانے پر 151 روپے ملتے ہیں اور جس کو ممبر بنایا گیا ہے اسے 51 روپے ملتے ہیں۔اور یہ سب رقم اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتی ہے۔ یہ سب جتنی بھی زائد رقم ملتی ہے یہ سب جائز ہے یا نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں