جمعہ، 8 فروری، 2019

سجدہ میں زمین کی سختی کا احساس ہونا ضروری ہے

*سجدہ میں زمین کی سختی کا احساس ہونا ضروری ہے*

سوال :

مفتی صاحب ایک مسجد مین غالیچہ اس ترتیب سےبچھا ہے پہلے اسفنج پھر مسجد کا پرانا غالیچہ پھر اس پر نیا غالیچہ تو ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
(المستفتی : محمد عظیم اللہ، پونے)
-----------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورت مسئولہ میں ایک سے زائد قالین بچھانے میں اس بات کا خیال رہے کہ قالین کی زیادتی کی وجہ سے سجدہ کی جگہ ایسی موٹی اور لچکدار نہ ہوجائے کہ سجدہ کے وقت پیشانی کو زمین کی سختی محسوس نہ ہو، اس لئے کہ نماز میں زمین  پر  سجدہ کرنا ضروری ہے، یعنی زمین کی صلابت اورسختی کا احساس ہونا ضروری ہے، اگر زمین کی سختی  کا ادراک نہ ہوتو سجدہ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے نماز نہیں ہوگی۔

ولو سجد علی الحشیش أو علی التبن أو علی القطن أو الطنفسۃ أو الثلج إن استقرت جبھتہ وأنفہ ویجد حجمہ یجوز‘‘ (الفتاوی الھندیۃ : ۱/۷۰)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
03 جمادی الآخر 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں