جمعرات، 7 فروری، 2019

دو افراد کی باجماعت نماز میں تیسرا شخص کیسے شامل ہو؟

*دو افراد کی باجماعت نماز میں تیسرا شخص کیسے شامل ہو؟*

سوال :

مفتی صاحب اگر دو لوگ باجماعت نماز پڑھ رہے ہوں مقتدی امام کے دائیں جانب ایک قدم پیچھے کھڑا ہے، اب اگر تیسرا شخص نماز میں شامل ہونا چاہتا ہو تو وہ  کیا کرے گا؟ مقتدی کو پیچھے صف میں کردے یا نہیں؟
برائے مہربانی مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔
(المستفتی : محمد شاہد، مالیگاؤں)
----------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورت مسئولہ میں بہتر یہ ہے کہ اگر آگے جگہ ہو اور امام کو علم ہوجائے تو امام خود آگے بڑھ جائے، یا پھر آنے والے مقتدی کو چاہئے کہ پہلے مقتدی کو پیچھے کرلے۔

وقال الفقیہ داماد آفندی وفیہ اشارۃ الیٰ أنّ الأولیٰ للامام أن یتقدم اذا کان المؤتمّ متعدداً لا أن یأمرہم بالتاخیر کما فی الاصلاح ۔ ( مجمع الأنہر فی شرح ملتقی الأبحر: ١/١٠٩)

رجلان صلّیا فی الصحراء وائتمّ أحدہما بالآخر وقام عن یمین الامام فجاء ثالث وجذب المؤتم الی نفسہ الخ ۔ (الہندیۃ : ١/٨٨)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
01 جمادی الآخر 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں