ہفتہ، 21 مارچ، 2020

چوڑیاں پہننے کا شرعی حکم

*چوڑیاں پہننے کا شرعی حکم*

سوال :

محترم مفتی صاحب ! چوڑی پہننا کیسا ہے؟ شریعت میں اسکا کیا حکم ہے؟ کیا بغیر چوڑی پہنے کھانا کھانا حرام ہے؟مفصل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : سفیان بخشی، مالیگاؤں)
--------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : فطری طور پر خواتین میں بناؤ سنگھار کرنے اور زیب وزینت اختیار کرنے کا جذبہ ہوتا ہے، چنانچہ شریعتِ مطہرہ نے بھی اس کا خیال رکھا ہے اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے زیب وزینت اختیار کرنے کو جائز بلکہ شوہر کی خوشنودی کے لیے ہوتو اسے مستحب قرار دیا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ خواتین کا چوڑی پہننا شرعاً جائز ہے، فرض یا واجب نہیں۔ لہٰذا چوڑی نہ پہننے میں بھی کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔ اور اسی حالت میں کھانا کھانا بھی بلاکراہت درست ہے، جو اس حالت میں کھانا کھانے کو حرام سمجھتا ہو اسے اپنی اصلاح کرنی چاہیے، کیونکہ یہ بڑی جہالت اور جرأت کی بات ہے۔

یباح للنساء من حلي الذہب والفضۃ والجواہر کل ما جرت عادتہن یلبسہ کالسوار، والخلخال، والقرط، والخاتم، وما یلبسہ علی وجوہہن وفي أعناقہن وأرجلہن وأذانہن وغیرہ۔ (إعلاء السنن : ۱۷/۲۹۴)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
25 رجب المرجب 1441

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں