جمعرات، 10 مارچ، 2022

حدیث "سچ نجات دیتا ہے اور جھوٹ ہلاک کر دیتا ہے" کی تحقیق

سوال :

محترم مفتی صاحب! الصدق ینجی والکذب یھلک ایسی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو اس حدیث کی کتاب کا نام بتائیں۔ اور اگر حدیث نہیں ہے تو اس کا بیان کرنا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : محمد حسان، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اَلصِّدْقُ یُنْجِیْ وَالْکِذْبُ یُھْلِکْ ان الفاظ کے ساتھ کوئی حدیث سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

حضرت شیخ یونس صاحب رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :
یہ لفظ تلاش کے باوجود اب تک نہیں ملا (یعنی حدیث نہیں البتہ معنی صحیح ہے)۔ (نوادر الحدیث : ۴۰۵)

لہٰذا ان الفاظ کو حدیث شریف کا عنوان دے کر بیان کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ سچ بولنے کا حکم اور جھوٹ بولنے کی قباحت قرآن و حدیث میں متعدد جگہوں پر بیان ہوئے ہیں۔ لہٰذا ان الفاظ کو آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف منسوب کیے بغیر بیان کرنا جائز ہے۔

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ ؛ فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَصْدُقُ وَيَتَحَرَّى الصِّدْقَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا. وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ ؛ فَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَكْذِبُ وَيَتَحَرَّى الْكَذِبَ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا۔ (صحیح المسلم، رقم : ٢٦٠٧)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
06 شعبان المعظم 1443

1 تبصرہ:

  1. ایک سوال ہے آج کی کالی مہندی لگانا کیسا جیسے نیشا اور حنا اور زیباوغیرہ

    جواب دیںحذف کریں

پولیو ڈوز کا شرعی حکم