جمعرات، 24 مارچ، 2022

قضیہ بینک الیکشن لڑنے اور ووٹ دینے کا

قارئین کرام ! شہر عزیز مالیگاؤں میں ایک بینک کے الیکشن کو لے کر ماحول گرم ہے۔ سیاسی افراد کے ساتھ ساتھ عوام اور بظاہر دیندار نظر آنے والے افراد بھی اس کے الیکشن میں حصہ لینے، ووٹ دینے، دلانے اور امیدواروں کی حمایت میں بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے بنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس سلسلے میں ہمارے پاس کئی سوالات آئے ہوئے تھے جس کا ہم نے پہلے مختصر جواب لکھ کر چھوڑ دیا تھا، لیکن دن بدن عوام الناس کی اس الیکشن میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور سود جیسے سنگین گناہ کو ہلکا سمجھا جارہا تھا جس کے پیشِ نظر اس کا مدلل جواب لکھنا پڑا تاکہ اس کی شرعی حیثیت واضح ہوجائے اور ماننے والوں کو راہ عمل مل جائے۔ اس جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ سودی نظام والے بینک کے الیکشن میں حصہ لینا ووٹ دینا اور کسی امیدوار کی حمایت کرنا سب ناجائز اور گناہ ہے۔ اس لیے کہ یہ سودی نظام کو تقویت پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اور فتوی بھی حاصل کیا گیا ہے جس میں یہ سوال کیا گیا تھا کہ ہمارے پینل کا یہ عزم ہے کہ ہم اس بینک کو سود سے پاک نظام کے تحت چلائیں گے۔ جس کی بنیاد پر مفتی صاحب نے بھی جواب عنایت فرمایا کہ اگر واقعتاً ایسا ہی ہے تو پھر اس عزم کے ساتھ بینک کے الیکشن میں حصہ لینا، ووٹ مانگنا اور ووٹ دینا سب جائز ہے، جو سوال کے مطابق اور بالکل درست ہے۔ لیکن اگر اس دعوی کا جائزہ لیا جائے اور ماہرین سے اس سلسلے میں معلومات لی جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ ریزو بینک آف انڈیا ایسے کسی بینک کو اجازت ہی نہیں دیتی ہے جس میں سود سے پاک نظام ہو۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ غالباً عوام اور شیئر ہولڈرس کو دھوکہ دینے کے لیے یہ فتوی حاصل کیا گیا ہے۔ لہٰذا اب بھی حکم وہی ہے جو ہمارے جواب میں بیان کیا گیا ہے۔ یعنی شریعت مطہرہ کا واضح اور مسلّم اصول یہی ہے کہ ایسے بینک جس میں سودی نظام قائم ہو اس کا شیئر خریدنا اور اس میں حصہ داری لینا جائز ہی نہیں ہے۔ کیونکہ یہ سودی نظام کو تقویت پہنچانا ہے۔ لہٰذا جب شیئر خریدنا جائز ہی نہیں ہے تو پھر اس کے عہدوں کے لیے ہونے والے الیکشن میں امیدواری کرنا اور ان امیدواروں کو ووٹ دینا سب ناجائز اور گناہ ہے۔

عوام الناس کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ بینک کے الیکشن سے آپ کا کچھ فائدہ ہونے والا نہیں ہے، اس میں صرف چند لوگوں کا فائدہ ہے، جبکہ بینک اور اس کے الیکشن کو ایسا مفید بتایا جارہا ہے جیسے اسی سود کی کمائی سے مالیگاؤں کے سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔ ہمیں بتائیں کہ سود کا ناجائز اور حرام پیسہ مسلمانوں کی فلاح اور ترقی کا ضامن کیسے ہوسکتا ہے؟ اگر آپ واقعی شہریان کے حق میں خیر خواہ ہیں اور آپ غیر سودی نظام کے تحت کچھ کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو شروع سے ایک الگ سسٹم کے تحت کام کرنا پڑے گا۔ پہلے سے بنے ہوئے سودی نظام میں داخل ہوکر اسے سود سے پاک کرنے کی بات کرنا خام خیالی اور ایک ناممکن سا عمل ہے۔ اگر آپ اس سلسلے میں سنجیدہ ہیں تو ہم آپ کو ایسے مخلص قانونی اور شرعی ماہرین کی طرف رہنمائی کریں گے جو آپ کی ان شاءاللہ اس سلسلے میں مکمل رہنمائی کریں گے۔

ہمیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ ہمارے جواب اور اس مضمون سے بہت سوں کے چہرے اتر جائیں گے اور بعض تو ہمارے دشمن تک بن جائیں گے، لیکن بات شریعت اور اسکے واضح اصولوں کی ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں کسی بھی قسم بے جا تاویل اور مداہنت ہم سے نہیں ہوسکے گی خواہ کچھ بھی ہو جائے۔

اللہ تعالٰی ہم سب کی سود جیسی لعنت میں پڑنے یا اس کے نظام کو تقویت پہنچانے جیسے اعمال سے حفاظت فرمائے۔ اور ہم سب شریعتِ مطہرہ کے ہر حکم کے آگے سر خم تسلیم کرنے کی خُو عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

18 تبصرے:

  1. انصاری محمود24 مارچ، 2022 کو 10:11 PM

    آمین ثم آمین
    ماشاء اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہمت مرداں مدد خدا ۔اللہ تعالٰی آپ کے علم و عمل و تقوٰی میں برکت عطا فرمائے ۔آمین یا رب العالمین

    جواب دیںحذف کریں
  3. آپ کی تفصیلی باتوں سے اب سچ میں دل مطمئن ہو گیا ہے۔ کہ کسی بھی صورت میں سود سے بچنے کا حکم کیوں دیا گیا ہے ۔ میں نے اپنے چچا کو دیکھا ہے۔ تقریباً عمر کے 50 سے 53 سال پورے کررہے ہیں۔ پیشے سے ڈاکٹر ہیں ۔ لیکن آج تک دنیا کی کسی بھی بینک کی پاںٔتری نہیں چڑھی ہے۔ میں بھی آج سے یہ عہد کرتا ہوں خواہ کچھ بھی ہو ۔ میں چچا کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے ۔ سود و سودی نظام سے سختی سے پرہیز کروں گا۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بالکل درست فرمایا آپ نے.
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  5. ڈاکٹر مختار احمد انصاری
    بالکل درست فرمایا آپ نے.
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  6. ماشاء اللہ جرأت و استقلال 🌹
    اللہ کرے زورِ علم خوب زیادہ

    جواب دیںحذف کریں
  7. ضیاء الرحمن انصاری25 مارچ، 2022 کو 3:24 AM

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ اپ کے علم میں اضافہ فرمائے اور آپ کو اسی طرح بیباکی سے رہنمائی کرنے پر استقامت عطا فرمائے۔ ۔امین

    جواب دیںحذف کریں
  8. Yah SE ulmae haqq aur ulmae soo Ka farq samjh me aarahi hai ke kuch maulana log baqaedasavotekiappealKarrahe Hain

    جواب دیںحذف کریں
  9. ماشاء اللہ آج بھی ہمارے معاشرے میں سچ کہنے اور لکھنے والے ایماندار علماء ہے ماشاءاللہ ماشاءاللہ

    جواب دیںحذف کریں
  10. اللہ تعالیٰ آپکی عمر میں برکت عطا فرمائے.
    جزاک اللہ محترم

    جواب دیںحذف کریں
  11. اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے، جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں
  12. السلام علیکم ورحمتہ برکاتہ
    مفتی صاحب میں اللہ تعالی سے آپ کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ اسی طرح حق بیانی پر تا عمر قائم و دائم رکھے
    آج شہر میں دینی معاملات کے انبار لگے ہوئے ہے لوگ کسی نہ کسی طرح چھوٹے چھوٹے معاملوں گناہوں میں ملوث ہوتے جارہے ہیں
    عوام کو چاہیئے کہ ہر معاملات میں علماء اکرام سے رجوع کریں تاکہ انہیں تمام مسائل کے حل قرآن و حدیث کی روشنی میں ملتے رہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ماشااللہ مفتی صاحب اللہ آپ کو جزاۓ خیر دارین میں عطا فرماٸے ۔۔۔۔۔۔ آمین یارب العالمین

      حذف کریں
  13. نفیس احمد فاروقی27 مارچ، 2022 کو 11:29 PM

    اللہ پاک آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
    جزائے خیر عطا فرمائے آمین

    جواب دیںحذف کریں