جمعرات، 15 نومبر، 2018

مہر فاطمی اور اس کی مقدار

*مہر فاطمی اور اس کی مقدار*

سوال :

مہر فاطمی کسے کہتے ہیں؟ اس کی مقدار کیا ہے؟ اور اس زمانہ کے اعتبار سے ہندوستانی روپے کے حساب سے اس کی مقدار کیا ہوگی؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : حافظ مبین، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کا جو مہر مقرر کیا تھا اسے مہر فاطمی کہتے ہیں۔

مہر فاطمی کی مقدار راجح اور صحیح قول کے مطابق ۵۰۰ درہم ہے، جس کا وزن موجودہ گراموں کے حساب سے ڈیڑھ کلو تیس گرام۹۰۰؍ ملی گرام چاندی ہے۔ موجودہ تولہ کے اعتبار سے ١٥٣ تولہ ٩٠٠ ملی گرام ہوگی۔ چاندی کی قیمت بازار سے معلوم کرلیں۔

یاد رہے جس وقت مہر ادا کی جائے گی اسی وقت کی چاندی کی مقدار کا اعتبار ہوگا۔

صداق رسول اللہﷺ ثنتا عشرۃ اوقیۃ ونش ای نصف اوقیۃ، والاوقیۃ اربعون درہماً فالمجموع خمس مأۃ ویحصل منہا مأۃ و واحدۃ وثلثون تولجۃ وثلاث ماہجات وہی تساوی ثلثمأۃ وخمسون مثقالا وذکر صاحب المواہب ان مہر فاطمۃ کان اربع مأۃ مثقال فضۃ فلعل المثاقیل کانت مختلفۃ۔ (منہاج السنن شرح ترمذی ۴:۲۶۸ باب فی مہور النساء/بحوالہ فتاوی قاسمیہ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامرعثمانی ملی
25 رجب المرجب 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں