جمعرات، 22 نومبر، 2018

کھجور اور گیہوں سے صدقہ فطر کی مقدار

*کھجور اور گیہوں سے صدقہ فطر کی مقدار*

سوال :

مفتی صاحب اگر کھجور کا صدقہ فطر نکالنا ہو توفی نفر کتنا نکا لنا ہو گا؟
(المستفتی : حافظ ساجد، مالیگاؤں)
----------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صدقہ فطر کی مقدار ایک صاع کھجور، کشمش، جو یا نصف صاع گیہوں ہے ۔
نصف صاع کی مقدار موجودہ اوزان کے اعتبار سے ایک کلو ۵۷۴؍ گرام ۶۴۰؍ ملی گرام ہوتی ہے ۔
لہٰذا اگر کھجور سے صدقہ فطر نکالا جائے تو احتیاطاً فی نفر سوا تین کلو کھجور یا اس کی قیمت ادا کی جائے ۔

وھی نصف صاع من بر او دقیقہ او سویقہ او صاع تمر او زبیب او شعیر۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی ۳۹۵)

ان الصاع من الزبیب منصوص علیہ فی الحدیث الصحیح فلا تعتبر فیہ القیمۃ۔ (شامی زکریا ۳؍۳۱۹، مستفاد: ایضاح المسائل ۹۸/فتاوی قاسمیہ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
28 رمضان المبارک 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں