جمعرات، 22 نومبر، 2018

زکوٰۃ کے لیے الگ رکھی ہوئی رقم چوری ہوجائے

*زکوٰۃ کے لیے الگ رکھی ہوئی رقم چوری ہوجائے*

سوال :

زید نے حساب کتاب کرکے زکوٰۃ کی رقم الگ رکھی اور وہ چوری ہوگئی تو اب زید پھر سے زکوٰۃ نکالے گا؟
(المستفتی : راشد بھائی، مالیگاؤں)
--------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورت مسئولہ میں اگر زید نے زکوٰۃ کی رقم الگ کرکے رکھی ہوئی تھی اور وہ چوری ہوگئی تو زکوٰۃ ادا نہیں ہوئی دوبارہ ادا کی جائے، اس لئے کہ یہ مصرف پر خرچ نہیں ہوئی، اور نہ ہی تملیک پائی گئی ۔

لو افرز من النصاب خمسۃ ثم ضاع لا تسقط عنہ الزکوٰۃ۔ (البحر الرائق کراچی ۲؍۲۱۸، ہندیۃ ۱؍۱۸۲)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
29 رمضان المبارک 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں