جمعرات، 28 مارچ، 2019

دونوں خطبوں کے درمیان دعا کرنے کا حکم

*دونوں خطبوں کے درمیان دعا کرنے کا حکم*

سوال :

مفتی صاحب جمعہ کے دونوں خطبوں کے درمیان دعا مانگنا کیسا ہے؟ اس کے تعلق سے کوئی حدیث بھی ہے؟ اور اگر مانگنا ہے تو کس طرح مانگی جائے؟ رہنمائی فرمائیں، اللہ تعالیٰ آپ کی جائز تمناؤں کو پورا فرمائے۔
(المستفتی : عبدالعزيز، مالیگاؤں)
---------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : جمعہ کے دونوں خطبوں کا درمیانی وقفہ قبولیتِ دعا  کا وقت ہے۔

حضرت ابی بردہ ابن ابی موسی راوی ہیں کہ میں نے اپنے والد مکرم (حضرت ابوموسی) سے سنا وہ فرماتے تھے کہ میں نے سرکار دو عالم ﷺ کو جمعے (کے دن) کی ساعت قبولیت کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ ساعت (خطبے کے لئے) امام کے منبر پر بیٹھنے اور نماز پڑھی جانے تک کا درمیانی عرصہ ہے۔(١)

چنانچہ اس سے مراد علماء نے دونوں خطبوں کے درمیان کے وقفہ کو بھی بتایا ہے، لہٰذا اس وقت دعا کرلینا چاہیے، لیکن اس وقت دل دل میں دعا کرنی چاہئے، زبان سے کوئی کلمہ ادا نہ کریں، اور ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا مکروہ ہے۔(٢)

١) عَنْ اَبِیْ بُرْدَ ۃَ بْنِ اَبِیْ مُوْسٰی قَالَ سَمِعْتُ اَبِیْ یَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یقُوْلُ فِیْ شَانِ سَاعَۃِ الْجُمُعَۃِ ھِیَ مَا بَینَ اَنْ یَجْلِسَ الْاِمَامُ اِلٰی اَنْ تُقْضَی الصَّلٰوۃُ۔(صحیح مسلم، حدیث نمبر : 853)

٢) وسئل علیہ الصلاۃ والسلام عن ساعۃ الإجابۃ، فقال: ما بین جلوس الإمام إلی أن یتم الصلاۃ وہو الصحیح۔ (درمختار) قال فی المعراج: فیسن الدعاء بقلبہ لا بلسانہ لأنہ مامور بالسکوت۔ (شامی : ۳؍۴۲)

ولا یجوز للقوم رفع الیدین ولا تأمین باللسان جھراً الخ ۔ (شامی : ۲/۱۵۸)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
21 رجب المرجب 1440

10 تبصرے:

  1. جزاكم اللّٰہ خيراً و احسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  2. جزاكم اللّٰہ خيراً و احسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  3. جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

    جواب دیںحذف کریں
  4. لیکن میں نے ایک مفتی صاحب سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا بہتر ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ان مفتی صاحب کی بات غلط ہے، کیونکہ ہم نے فقہ حنفی کی مشہور کتاب فتاوی شامی کا حوالہ دیا جس میں ہاتھ اٹھانے کو ناجائز کہا گیا ہے۔

      حذف کریں
  5. انصاری محمود27 ستمبر، 2020 کو 3:15 AM

    جزاکم اللہ خیرا کثیراً کثیرا

    جواب دیںحذف کریں
  6. دونوں خطبوں کے درمیان وقفہ بہت ہی کم ہوتا ہے اتنے کم وقت میں کون سی جامع دعا کریں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. Assalamualaikum mufti sahab mene khutbe k doran gardane phalankar jane waloki waeed suni thi jahannam ka pul bana diya jaega sahi h

    جواب دیںحذف کریں