ہفتہ، 20 اکتوبر، 2018

صدقہ فطر میں کون سی قیمت کا اعتبار ہوگا؟

 سوال :

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درمیان اس مسئلے پر کہ فطرہ میں پونے دو کلو گیہوں دینا ہے، اگر اس کی قیمت دی جائے تو ادا ہوجائے گا یا نہیں؟ راشن یا مکس گیہوں کی قیمت کسی غریب کو ادا کی گئی تو کیا وہ غریب اس رقم سے بازار یا راش سے پونے دو کلو گیہوں خرید سکتا ہے؟ اگر نہیں تو راشن یا مکس کی ادا کی گئی فطرہ کی قیمت کا اعتبار ہوگا یا نہیں؟
(المستفتی : عبدالاحد اسعدی، انصار چوک، دھولیہ) 
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صدقۂ فطر میں پونے دو کلو گیہوں یا اس کی قیمت بھی دی جاسکتی ہے، لیکن صدقۂ فطر میں بازاری بھاؤ کا اعتبار ہوتا ہے، کنٹرول یا راشن کی دوکانوں کے ریٹ کا اعتبار نہیں ہوگا۔ لہٰذا اگر کوئی راشن کی دوکانوں کی قیمت کے مطابق صدقۂ فطر ادا کرے تو صدقہ فطر ادا نہیں ہوگا۔

وھی نصف صاع من بر او دقیقہ او سویقہ او صاع تمر او زبیب او شعیر۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی : ۳۹۵)

ان الصاع من الزبیب منصوص علیہ فی الحدیث الصحیح فلا تعتبر فیہ القیمۃ۔ (شامی زکریا ۳؍۳۱۹، مستفاد: ایضاح المسائل ۹۸)

ویقوم فی البلد الذی المال فیہ۔ (درمختار مع الشامی زکریا ۳؍۲۱۱، ہندیۃ ۱؍۱۸۰، فتح القدیر ۲؍۲۱۹، فتاویٰ رحیمیہ ۳؍۱۱۳، فتاویٰ محمودیہ ڈابھیل ۹؍۶۲۴)
مستفاد : کتاب المسائل)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
21 رمضان المبارک 1439

4 تبصرے:

  1. جوابات
    1. اگر کسی گھر کے لوگ راشن کا اناج استعمال کرتے ہیں تو کیا وہ لوگ راشن ہی کے گیہوں دے سکتے ہیں صدقہ میں

      حذف کریں
  2. ہمارے شہر میں تینوں ریٹ لکھتے ہیں مثلا راشن مکس بازار

    جواب دیںحذف کریں
  3. راشن کا گیہوں پونےدوکلو فی نفر کے حساب سے صدقۂ فطر دے سکتے ہیں یانہیں

    جواب دیںحذف کریں