اتوار، 28 اکتوبر، 2018

معتادہ کی عادت سے پہلے خون بند ہونے پر صحبت کا حکم

*معتادہ کی عادت سے پہلے خون بند ہونے پر صحبت کا حکم*

سوال :

زید کی بیوی کو حیض آیا وہ حیض 4 دن پر ختم ھوگیا تو کیا زید اپنی بیوی سے صحبت کر سکتا ہے؟ یا 7 دن پورا ہونے کا انتظار کرے؟
(المستفتی : عبداللہ، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : معتادہ عورت (عادت والی) جس کو ہر مہینہ مثلاً پانچ یا چھ دن خون آتا ہے، اگر اس کا خون عادت سے پہلے بند ہوجائے تو اس کی عادت کے ایام مکمل ہونے تک اس سے صحبت کرنا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ جب تک زید کی بیوی کے سات دن مکمل نہ ہوجائیں اس سے صحبت کرنے سے احتراز کرے۔

(وَإِنْ كَانَ) الِانْقِطَاعُ (دُونَ عَادَتِهَا) وَعَادَ لَهَا دُونَ الْعَشْرِ (لَا يَحِلُّ) وَطْؤُهَا (وَإِنْ اغْتَسَلَتْ) حَتَّى تَمْضِيَ عَادَتُهَا؛ لِأَنَّ عَوْدَ الدَّمِ غَالِبٌ۔ (مجمع الأنہر :١/٥٤)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
9 شوال المکرم 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں