ہفتہ، 20 اکتوبر، 2018

غیر مسلم کی دعوت افطار قبول کرنے کا حکم

سوال :

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ غیر مسلم کی طرف سے دی گئی دعوت افطار کا کیا حکم ہے؟ اگر اس کی کمائی حرام ہو تب کیا حکم ہے؟
تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : زبیر احمد، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : غیرمسلم کے ہدایہ اور اس کی دعوت قبول کرنے کی اُصولاً گنجائش ہے،  اگرچہ اس کی کمائی حرام ہو، اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے یہودیوں کی دعوت قبول کرنا ثابت ہے، اسی طرح غیر مسلم مالی معاملات میں شریعت کے احکامات کا مکلف بھی نہیں ہے۔ تاہم بہتر یہی ہے کہ جہاں تک ہوسکے ان کی دعوت قبول کرنے سے احتیاط کیا جائے بالخصوص علماء ومقتدیٰ حضرات کو اس کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔

معلوم ہوا کہ غیرمسلم کی دعوتِ افطار قبول کرنا جائز ہے، بشرطیکہ اس دعوت میں کوئی اور دوسری برائی موجود نہ ہو۔

قال اللّٰہ تعالیٰ : لاَ یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَمَنْ یَفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰہِ فِیْ شَیْئٍ اِلاَّ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْہُمْ تُقَاۃً وَیُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفْسَہُ وَاِلَی اللّٰہِ الْمَصِیْرُ۔ (اٰل عمران : ۲۸)

حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ يَهُودِيًّا دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خُبْزِ شَعِيرٍ وَإِهَالَةٍ سَنِخَةٍ فَأَجَابَهُ۔ (مسند احمد)

لإنا أمرنا بترکہم وما یدینون، قال الشامي: فلا نمنعہم عن شرب الخمر وأکل الخنزیر وبیعہما۔ (الدر المختار مع الشامي، ۴؍۳۱۲ زکریا)

روی محمد رحمہ اللّٰہ تعالیٰ في السیر الکبیر أخبارًا متعارضۃً، في بعضہا: أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قبل ہدایا المشرک۔ وفي بعضہا: أنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لم یقبل۔ فلا بد من التوفیق۔ واختلفت عبارۃ المشایخ رحمہم اللّٰہ تعالیٰ في وجہ التوفیق … ومن المشایخ من وفق من وجہٍ آخر، فقال: لم یقبل من شخص علم أنہ لو قبل منہ یقلّ صلابتہ وعزتہ في حقہ ویلین لہ بسبب قبول الہدیۃ، وقبل من شخص علم أنہ لا یقلّ صلابتہ وعزتہ في حقہ ولا یلین بسبب قبول الہدیۃ، کذا في المحیط۔ (الفتاویٰ الہندیۃ / الباب الرابع عشر في أہل الذمۃ ۵؍۳۴۷-۳۴۸ زکریا، وکذا في المحیط البرہاني / الفصل السادس عشر في معاملۃ أہل الذمۃ ۶؍۱۰۴ المکتبۃ الغفاریۃ کوئٹہ)
مستفاد : کتاب النوازل)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
11 رمضان المبارک 1439

1 تبصرہ: